پاکستان

بشری بی بی کی قطر کی اہم شخصیت سے ملاقات، عمران خان کیس میں مدد کی درخواست

قطر کی اہم شخصیت سے ملاقات سرینا ہوٹل میں ہوئی، عمران خان کو کیسز میں رہائی اور بیرون ملک بھجوانے کی درخواست

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قطر کی اہم شخصیت سے ملاقات، عمران خان کیسز میں مدد کی درخواست کر دی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے قطر کی اہم شخصیت سے ملاقات کی ہے اور یہ ملاقات نجی ہوٹل سرینا میں ہوئی تھی۔ ملاقات میں بشریٰ بی بی نے قطری شخصیت سے درخواست کی ہے کہ وہ عمران خان کیسز میں ان کی مدد کریں اور ان کو رہا کروانے کے لئے سفارش بھی کریں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ عمران خان کو پاکستان سے آزاد کروا کر بیرون ملک بھجوا دیا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button