پاکستان

بلاول بھٹو زرداری اگلےچند دنوں میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے

بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ نون کی حکومت میں وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اگلے چند دنوں میں وزارت خارجہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ نون کی حکومت میں وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔واضح ہو کہ پیپلز پارٹی نے فروری کے انتخابات کے فوری بعد وفاقی کابینہ میں شامل ہونے سے انکار کردیا تھا۔اس معاملہ بلاول بھٹو کا مطالبہ تھا کہ ان کی جماعت صرف اور صرف آئینی عہدے لے گی جس کے بعد آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے کے لئے مسلم لیگ نون نے ان کی حمایت کی تھی جبکہ چئیرمیں سینٹ ،پنجاب اور خیبرپختوخوا کے گورنرز کے لئے بھی کہا گیا تھا اب جبکہ پنجاب ،سندھ اور خیبرپختوخوا میں نئے گورنرز کی تعیناتی ہو چکی ہے تو اب پیپلز پارٹی نے وفاق میں ابتدائی طور پر 8 وزارتیں لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button