پاکستان

بلاول بھٹو نےعمران خان کی گرفتاری کومکافات عمل قرار دیدیا

وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں

اسلام آباد/کراچی(کھوج نیوز) بلاول بھٹو نےعمران خان کی گرفتاری کومکافات عمل قرار دیدیا ۔رپورٹ کے مطابق وزیرِخارجہ بلاول بھٹو نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مکافات عمل ہے۔ کراچی میں ایوان صنعت و تجارت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے فوراً اسلام آباد بلایا گیا ہے تو اسلام آباد روانہ ہو رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ معیشت کی ترقی میں چیمبر آف کامرس کا کلیدی کردار ہوتا ہے، متعدد ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کیے گئے ہیں، تجارت کے فروغ کے بغیر معاشی استحکام کا سفر طے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور جغرافیائی لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں، تاجر برادری کو سہولت دیے بغیر ترقی نا ممکن ہے، صدر زرداری کے دور میں معاشی فیصلے کاروباری برادری کے بغیر نہیں ہوتےتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button