پاکستان

بلاول بھٹو کی وفاق اور محکمہ ایف بی آر پر چڑھائی، بڑا بیان داغ دیا

ایف بی آر سمیت وفاقی ادارے اپنا کام صحیح سے نہیں کرتے اور پھر بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس جمع کرتے ہیں: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وفاق اور محکمہ ایف بی آر پر چڑھائی کرتے ہوئے ایسا بڑا بیان داغ دیا کہ سب دنگ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام کو 2 مہینے ریلیف کے چکر میں 12 مہینے تکلیف ملتی ہے تو سولر نظام بہتر ہے، ہم بجلی کے مسئلے کا مستقل حل چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق سندھ کے عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، مڈل کلاس اور نوکری پیشہ افراد کی مشکلات کا بھی اندازہ ہے، اگلے مرحلے میں انھیں بھی سبسڈی دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کا بجلی کا نظام تباہ ہے، ایف بی آر اور وفاق کے ادارے اپنا کام صحیح سے نہیں کرتے اور پھر بجلی کے بلوں کے ذریعے ٹیکس جمع کرتے ہیں جس سے بجلی کے بل سے عوام کو کرنٹ لگ جاتا ہے، ہم اپنے عوام کو سستی بجلی دیں گے، صوبے میں تین سولر انرجی پارک بنانے کا منصوبہ شروع کر رہے ہیں، سستی بجلی کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مکمل کیے جائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران دور حکومت میں ہم نے لانگ مارچ کیا تو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں20 روپے کی کمی کرکے معیشت کو نقصان پہنچایا ، آج کی مہنگائی عمران خان کے ایک غلط فیصلے سے جڑی ہوئی ہے، اب نہ کوئی لانگ مارچ نظر آرہا ہے اور نہ عدم اعتماد ہے، اگر ہم مل کر کام کریں تو پاکستان کو مہنگائی سے بچاسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button