پاکستان

بلاول بھٹو کی پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے سندھ ہائوس میں داخلے پر پابندی، علی امین گنڈا پور نے بھی دھمکی دیدی

پیپلز پارٹی کے حکمران خیبرپختونخوا کے سی ایم ہائوس یا گورنر ہائوس میں گھسنے کی کوشش نا کریں بصورت دیگر انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے: علی امین گنڈا پور کی دھمکی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ ہائوس اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی اور رہنمائوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے یہ پابندی اپنے بہت سے پارٹی رہنمائوں کی مشاورت کے بعد لگائی ہے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے سندھ ہائوس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کے فوری بعد خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے دھمکی آمیز راستہ اختیار کرتے ہوئے چیلنج کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے حکمران خیبرپختونخوا کے سی ایم ہائوس یا گورنر ہائوس میں گھسنے کی کوشش نا کریں بصورت دیگر انہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے ممبران اسمبلی کے پی میں سی ایم ہائوس یا گورنر ہائوس میں آنے کی کوشش کریں گے تو ان سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button