بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 29ستمبر 2024ء کوہوگی
امیدواروں کی ابتدائی فہرست21 اگست کو آویزاں' کاغذات کی جانچ پڑتال 22 تا 26اگست ، 30 اگست تا3ستمبر ،امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 29 ستمبر 2024ء کو ہوگی۔
اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لئے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کا اجرائ15 اگست سے شروع ہو جائے گا۔کاغذات جمع کروانے کے لئے 16تا20 اگست کا ٹائم دیاگیا ہے۔امیدواروں کی ابتدائی فہرست21 اگست کو آویزاں کی جائے گی۔کاغذات کی جانچ پڑتال 22 تا 26اگست ،اپیلوں کیلئے 27تا 29اگست اپیلوں پر فیصلوں کے لئے 30 اگست تا 3 ستمبر ،امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 5 ستمبرہے۔نشانات 6 ستمبر کو الاٹ کئے جائیں گے جبکہ پولنگ29 ستمبر کو ہوگی۔اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے انتخابات لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2015 کے تحت کروائے جائیں گے۔