بلوچستان دہکتا آتش فشاں بن رہا ھے،خواجہ سعد رفیق نے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی
خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان دہکتا آتش فشاں بن رہا ھےجبکہ آئینی حدود میں رہ کر اختلاف رکھنے والے بلوچ قوم پرست لیڈر بھی غیر مقبول ھو رھے ھیں
لاہور(کھوج نیوز)بلوچستان دہکتا آتش فشاں بن رہا ھے،خواجہ سعد رفیق نے بڑے خطرے کی نشاندہی کردی۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان دہکتا آتش فشاں بن رہا ھےجبکہ آئینی حدود میں رہ کر اختلاف رکھنے والے بلوچ قوم پرست لیڈر بھی غیر مقبول ھو رھے ھیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دہائیوں کی غلطیوں اورخرابیوں کا نتائج بہت بڑے چیلنج کی شکل میں اب سر پہ آکرکھڑے ہو چکے ہیں ۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ اس بات کی ضرورت اب پہلے سے کہیں زیادہ محسوس ہو رہی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں ،سیکیورٹی ادارے، سول انتظامیہ بشمول حکومتی و اپوزیشن سیاسی جماعتیں سر جوڑکر مل بیٹھیں
دھڑے بندیوں سے بالاترہو کربلوچستان میں درپیش سنگین صورتحال سے نمبرد آزما ہونے کے لئے فیصلہ کن اقدامات کریں انھوں نے مزید کہا کہ جامع حکمت عملی تشکیل دی جاۓ۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اکھاڑ پچھاڑ اور حیلے بہانوں سے وقت گزاری مزید ممکن نہیں لگتی کیا اقدامات کرنے ھیں ؟ کس سے بات کرنی ھے ؟ کس کا مقابلہ کرنا ھے ؟ فیصلہ اجتماعی دانش سے کیا جائے تاکہ ملک میں امن و امان کا ماحول استوار کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔