پاکستان
بلوچستان میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبے فراڈ، حکومت کو رپورٹ موصول، وفاق نے فوج سے مدد مانگ لی
بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ کے 20 فیصد تک منصوبے فراڈ ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو: جام کمال

پشاور(کھوج نیوز) بلوچستان میں 80 فیصد ترقیاتی منصوبے فراڈ، حکومت کو موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا جس کے بعد شہباز حکومت نے فوج سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے موجودہ بجٹ میں بھی کئی ایسے منصوبے ہیں، جو سیاستدانوں کے نہیں ہیں، فراڈ منصوبے گمنام ہوتے ہیں جن کا کوئی اونر نہیں ہوتا، ان گمنام اسکیموں کے پیچھے پورا مافیا ہوتا ہے جو منصوبے منظور کرواتا ہے اور ٹینڈرز کے پیچھے پورا مافیا کام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں کئی ایسے منصوبے رکھے گئے جو سیاستدانوں کے نہیں، زیادہ تر ایسے منصوبے اریگیشن کے ہوتے ہیں، گمنام اور فراڈ منصوبے دور دراز علاقوں کے ڈلوائے جاتے ہیں تاکہ رسائی نہ ہو۔