پاکستان

بلوچستان نیشنل پارٹی کےسربراہ اخترمینگل کا استعفیٰ منظورنہ کرنےکا فیصلہ

حکومت نے اخترمینگل کو راضی کرنے کےلیےکمیٹی تشکیل دے دی، ان کو راضی کرنے کےٓلیے قائم کمیٹی میں اعجاز جھکرانی بھی شامل ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی حکومت نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اختر مینگل کو راضی کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، ان کو راضی کرنے کے لیے قائم کمیٹی میں اعجاز جھکرانی بھی شامل ہیں۔ کمیٹی اعلیٰ حکومتی شخصیت کی ہدایت پر تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ وفد کے ہمراہ کچھ دیر بعد پارلیمنٹ لاجز میں اختر مینگل سے ملاقات کریں گے۔ اختر مینگل کو راضی کرنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ان کی ملاقات کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میں آج اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں، یہ بات میں نے کسی کو نہیں بتائی آج ابھی اس پریس کانفرنس میں بتا رہا ہوں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کر سکا، میں ریاست، صدر، وزیرِ اعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ بڑی مدت کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ پارلیمنٹ آؤں گا، بلوچستان پر اپنا اٹل فیصلہ سناؤں گا، بلوچستان کے مسئلے پر سیر حاصل بحث ہونی چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button