پاکستان

بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت سے نہیں بلکہ …؟ شبلی فراز نے بڑا دعویٰ کر دیا

اصل مسائل پر توجہ دیے بغیر صرف طاقت پر انحصار کریں گے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، جنگوں کے آخر میں بھی مذاکرات کی ٹیبل پر ہی آنا پڑتا ہے: شبلی فراز

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت سے نہیں بلکہ ………؟ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بڑا دعویٰ کر کے سب ممبران میں کھلبلی مچا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا اصل مسائل پر توجہ دیے بغیر صرف طاقت پر انحصار کریں گے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے، جنگوں کے آخر میں بھی مذاکرات کی ٹیبل پر ہی آنا پڑتا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا بلوچستان کے مسائل کا سیاسی حل نکالنا ہو گا، اصل اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا۔

سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات پر شبلی فراز کا کہنا تھا اگر دہشتگرد افغانستان میں ہیں تو ہمیں افغانستان سے بات کرنی ہو گی، افغانستان کا سفارتی بلیک آٹ ہمارے مفاد میں نہیں ہے، موجودہ اور سابق وزیر خارجہ نے افغانستان کا ایک دورہ تک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا ہم نے دہشت گردی کی مذمت کی، وزیر نے پریشان کن بات کی، جو بندوق اٹھاتے ہیں اس کا تو فیصلہ کر لیں گے، یہ طے کرنا کہ کون پاکستانی ہے اور کون نہیں، یہ مسئلہ اتنا سادہ نہیں ہے، بلوچستان بدل چکا ہے، اب وہ بہت آگاہ ہیں، ہمیں چاہیے کہ بلوچستان کے اصل شراکت داروں کو آن بورڈ لائیں اور انہیں ساتھ بٹھا کر مسئلے کا حل تلاش کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button