پاکستان

بلوں سےبلبلاتےعوام کی نظریں وزیراعظم پرلگ گئیں

انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیز بریفنگ دیں گی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) بلوں سے بلبلاتے عوام کی نظریں وزیراعظم ہاؤس پر لگ گئیں۔ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیز بریفنگ دیں گی۔ اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔ دوسری جانب عوامی اشتعال کے پیشِ نظر میٹر ریڈرز رہائشی علاقوں میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد اورملتان کےبعد پشاورکی الیکٹرک کمپنی نے اسٹاف کی سیکیورٹی کےلیےپولیس سے مدد مانگ لی ہے۔ علاوہ ازیں بھاری بھرکم بجلی بلوں پر عوام آج بھی سڑکوں پر نکلے اور بجلی سستی کرنے اور ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ لاہور، ملتان، سرگودھا، بہاولنگر، حافظ آباد، کمالیہ اور رحیم یار خان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ خانیوال جہانیاں روڈ پر احتجاج کے دوران راستہ نہ ملنے پر ایک کار سوار نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button