پاکستان

بنگلا دیش کےچیف ایڈوائزرمحمد یونس نے وزیراعظم شہباز شریف کو تحفہ میں کیا دیا؟

شہبازشریف 5 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)وزیرِاعظم شہبازشریف کی بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد یونس نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو تصویری کتاب آرٹ آف ٹرم تحفے میں دی۔واضح رہےکہ شہبازشریف 5 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وزیرِاعظم کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔انہوں نے نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں اپنا طبعی معائنہ بھی کروایا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button