پاکستان

بچےکو برین ٹیومر،وزیراعلیٰ مریم نواز نےفوری ایکشن لیتےہوئےدوٹوک احکامات جاری کردئیے

وزیر اعلیٰ کی سیکرٹری صحت پنجاب کو قلعہ دیدارسنگھ میں لوہاراں والا کےرہائشی محمد رضوان کاشف کے بیٹےفرزان کےعلاج کی ہدایات جاری کردیں

لاہور(کھوج نیوز)بچےکو برین ٹیومر،وزیراعلیٰ مریم نواز نےفوری ایکشن لیتےہوئےدوٹوک احکامات جاری کردئیے۔کھوج نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی برین ٹیومر کے مریض بچے فرزان کا علاج فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔اسی سلسلے میں وزیر اعلیٰ کی سیکرٹری صحت پنجاب کو قلعہ دیدار سنگھ میں لوہاراں والا کے رہائشی محمد رضوان کاشف کے بیٹے فرزان کے علاج کی ہدایات جاری کر دیں

وزیر اعلیٰ نے میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں علاج کی ہدایات جاری کیں ہیں ۔واضح ہو کہ فرزان کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھامیڈیکل بورڈ نے پہلے بیرون ملک علاج تجویز کیا تھا۔ تاہم میڈیکل بورڈ کی مزید تحقیق اور تشخیص تھی کہ بچے کا ملک میں علاج ممکن ہے

وزیر اعلی مریم نوازنے بچے کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی وزیر اعلی مریم نواز کا فرزان کو فوری طورپرچلڈرن ہسپتال منتقل کرنےکی ہدایت وزیر اعلی مریم نوازصوبائی وزیرِصحت خواجہ سلمان رفیق کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انھیں بچے کی حالت سے باخبر رکھنے احکامات بھی جاری کئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button