پاکستان
بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی "ایڈونچر کرنے کا سوچا تو کنیا کماری تک نشانہ بنائیں گے،آرمی چیف کا منہ توڑ جواب دیدیا
پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ نااتفاقی اور انتشارملک کو اندر سےکھوکھلا کر کےبیرونی جارحیت کی راہ ہموار کردیتے ہیں‘افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کےمترادف ہے
راولپنڈی(کھوج نیوز) بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی "ایڈونچر کرنے کا سوچا تو کنیا کماری تک نشانہ بنائیں گے،آرمی چیف کا منہ توڑ جواب دیدیا۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیرکا کہنا ہےکہ نااتفاقی اور انتشارملک کو اندر سےکھوکھلا کر کےبیرونی جارحیت کی راہ ہموار کردیتے ہیں‘افواج پاکستان کو کمزور کرنا پاکستان کو کمزور کرنے کےمترادف ہے‘عزم استحکام قومی عزم کا استعارہ، سلامتی کا ضامن اور وقت کا اہم تقاضا ہے‘ہم اپنے دشمنوں کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ چاہے روایتی یا غیر روایتی جنگ ہو، Dynamic یا Proactive جنگی حکمتِ عملی ہو، ہمارا جواب تیز اور دردناک ہوگا، ہم یقیناً گہرا اور دور رس جواب دیں گے