پاکستان
بیرسٹرگوہرگرفتاری کےبعد رہا،سلمان اکرم راجا تاحال پولیس حراست میں
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجا کوگرفتارکرلیا گیا، دونوں رہنماؤں کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔
راولپنڈی(کھوج نیوز)بیرسٹرگوہرگرفتاری کےبعد رہا،سلمان اکرم راجا تاحال پولیس حراست میں ہیں ۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجا کوگرفتارکرلیا گیا، دونوں رہنماؤں کو ایچ 13 کے پاس سے گرفتار کیا گیا۔ بیرسٹر گوہراورسلمان اکرم راجا ایچ 13 سے راولپنڈی جا رہےتھے کہ انہیں گرفتارکرلیا گیا تاہم کچھ دیر پولیس ٹیم نے بیرسٹر گوہرخان کو چھوڑ دیا۔
بیرسٹر گوہر خان نے بتایا کہ ہمیں پولیس نے ایچ 13 سے گرفتارکیا، میرے ساتھ سلمان اکرم راجہ بھی تھے، ابھی کہا ہے کہ راولپنڈی کے بجائے واپس چلےجائیں۔ انہوں ںے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور میری بحث کے بعد پولیس نے مجھے واپس بھجا، سلمان اکرم راجہ پولیس کی تحویل میں ہیں ہمیں راولپنڈی جانے نہیں دیا جا رہا۔