پاکستان

بیرسٹر سیف کے بیان پر عظمیٰ بخاری کا کرارا جواب

بانی پی ٹی آئی بل میں نہیں چُھپے جنہیں باہر نکال لیا جائیگا،وہ کرپشن کے میگا سکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں

لاہور (کھوج نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بل میں نہیں چُھپے جنہیں باہر نکال لیا جائیگا،وہ کرپشن کے میگا سکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے فیصلہ کن معرکے کا آغاز کیا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی کارکنوں پر مریم نواز کے کہنے پر ظلم ہو رہا ہے۔

مشیر کے پی حکومت بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کسی بل میں نہیں چُھپے جن کو باہر نکال لیا جائے گا، وہ کرپشن کے میگا سکینڈلز میں مجرم ڈکلیئر ہیں۔آپ لوگ 9 مئی کی جعلی بغاوت سے بُری طرح بے نقاب ہوئے، اپنے جرائم اور ناکام بغاوت کا ملبہ مریم نواز پرمت ڈالیں، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں شاہانہ سہولیات میسر ہیں، 9 مئی کے مقدمات میں زیر حراست خواتین اپنے جرائم کی سزا بُھگت رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button