پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیاست کیلئے نا اہل؟ جسٹس میاں گل حسن کے ریمارکس
بیرسٹر گوہر تو خود گرفتار ہونا چاہتے تھے،ان کو ایک ستارہ چاہئے تھا اس کی ابھی تک وہ کوالیفکیشن نہیں ہوئی،پی ٹی آئی والے جوجیل کی ہوا کھا چکے ہیں ان کی کوالیفکیشن زیادہ ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ان کوالیفائیڈ قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مسکرا کر ریمارکس دیئے کہ بیرسٹر گوہر تو خود گرفتار ہونا چاہتے تھے،بیرسٹر گوہر کو ایک ستارہ چاہئے تھا اس کی ابھی تک وہ کوالیفکیشن نہیں ہوئی،پی ٹی آئی والے جوجیل کی ہوا کھا چکے ہیں ان کی کوالیفکیشن زیادہ ہے،بابراعوان نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں ہم نے پہلے پٹیشن دائر کی جو5اگست کو واپس لیے لی،دونوں مغویوں کے والد کو9مئی کے بعد اٹھایا گیااور ایک ہفتے کیلئے رکھا گیا،اسلام آباد سے واٹس ایپ آیا جو ریکارڈ پر لگایا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اظہرمشوانی کے 2گمشدہ بھائیوں کی بازیابی کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،گمشدہ بھائیوں کے والد کی طرف سے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ آج اخبار میں ہے کیا یہ گرفتار ہیں؟وکیل بابراعوان نے کہاکہ پٹیشنرگرفتار نہیں ہیں یہ 2گمشدہ بھائیوں کے والد ہیں،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ٹھیک ہے وہ اور ہے جو گرفتار ہوا ہے،وکیل بابراعوان نے کہاکہ اظہر مشوانی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہیں پہلے ان کو بھی اٹھایا گیا تھا،2پروفیسر بھائیوں کو 6جون کو اٹھایا گیا،5جون کو روف حسن اور بیرسٹر گوہر کو گرفتار کیا گیا،بیرسٹر گوہر کو گرفتار نہیں کیاگیاروف حسن کو گرفتا کرلیا۔