پاکستان

بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کرنے کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا جواب سامنے آگیا

یہ تاثردرست نہیں الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر کوپی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے' پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک زیر غور ہے: الیکشن کمیشن کا جواب

اسلام آباد(کھوج نیوز) بیرسٹر گوہر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین کے طور پر تسلیم کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا جواب بھی سامنے آگیا ہے جو ایک بڑا بیان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ یہ تاثردرست نہیں الیکشن کمیشن نے بیرسٹرگوہر کوپی ٹی آئی چیئرمین کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ ابھی تک الیکشن کمیشن میں زیر غور ہے، اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہمیشہ اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی ہے تاہم پی ٹی آئی نے بار بار تاخیری حربے استعمال کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button