بینکوں سے تنخواہیں لیکرنکلنے والوں کو لوٹنے والے کون،؟صحافی نسیم قریشی نے حقائق کھول کر رکھ دئیے
سینئر صحافی اور تجزیہ کار نسیم قریشی نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجوہات سامنے رکھ دیں

لاہور(ویب ڈیسک)بینکوں سے تنخواہیں لیکرنکلنے والوں کو لوٹنے والے کون،؟صحافی نسیم قریشی نے حقائق کھول کر رکھ دئیے،سینئر صحافی اور تجزیہ کار نسیم قریشی نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجوہات سامنے رکھ دیں،تفصیلات کے مطابق اپنے نئے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے نسیم قریشی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے جرائم کی سب سے بڑی وجہ معاشی بد حالی ہے ،انھوں نے جرائم کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں سے رقوم لیکر نکلنے والوں کو سرعام کون لوگ لوٹتے ہیں،انھوں نے کہا کہ بے روزگاری کا شکار لوگ لوٹ مار کرتے ہیں ۔
نسیم قریشی نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس شہدا سے بھری پڑی ہے ہمارے پولیس افسران اور جوان کرائم ریٹ کم سے کم کرنے کے لئے شبانہ روز محنت کررہے ہیں لیکن چند کالی بھیڑوں کی وجہ سے جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی نہیں آرہی ہے،انھوں نے کہا کہ بینک سے تنخواہیں لیکر نکلنے والے سب سے زہادہ لوٹ کھسوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔