پاکستان
تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التواء ، سندھ اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور
تحریک التوا پر ماروی راشدی کی تقریر میں مہاجر لفظ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تلخ کلامی اور شور شرابہ ہوا' غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کراچی میں رہتی ہے
سندھ (کھوج نیوز) سندھ اسمبلی میں تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا متفقہ طور پر منظور کرلی گئی’ سندھ اسمبلی میں تارکین وطن کو نکالنے کی تحریک التوا پیپلزپارٹی کی رکن ہیر سوہو نے پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک التوا پر ماروی راشدی کی تقریر میں مہاجر لفظ پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں تلخ کلامی اور شور شرابہ ہوا۔ ہیر سوہو کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد کراچی میں رہتی ہے اور ان میں سب سے زیادہ تعداد افغان تارکین کی ہے۔ صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی بڑھنے کا سب سے بڑا سبب غیر قانونی تارکین وطن ہیں، یہ صرف سندھ کا نہیں پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہاکہ سندھ اب غیرقانونی تارکین وطن کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔