پاکستان

تاریخ کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر احتجاجی مارچ پرمتنازع بیان سامنے آگیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نےاعلان کیا ہوا ہے، ہم آج بات کریں گے، 24نومبرکو احتجاج کی تاریخ پر بانی پی ٹی آئی سے آج مزید بحث ہوگی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)تاریخ کےحوالےسےبانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر احتجاجی مارچ پرمتنازع بیان سامنے آگیا۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا کہ احتجاج کی کال بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہے، ان سے آج ملاقات ہوگی تو تاریخ کے حوالے سے بات کریں گے۔ عمران خان سفارش نہیں کرتے، حکم دیتے ہیں اور ہم عمل درآمد کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن اسلام آباد کےباہرچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہاکہ اڈیالہ میں ملاقات کی اجازت نہ دینےکا واقعہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، ہم نےہمیشہ مذمت کی ہےایسےواقعات نہیں ہونےچاہییں۔ انہوں نےکہا کہ عدالتی احکامات تھےلیکن عدالت کےکسی آرڈرکومانا ہی نہیں جاتا، اگرعدالت سے بھی ریلیف نہ ملے تو پھر کیا کریں گے، ہمارے کیسزکا سنا ہی نہیں جاتا، ان کیسزکو لگا دیا جاتا ہے جن میں ہمیں نقصان ہو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان نے اعلان کیا ہوا ہے، ہم آج بات کریں گے، 24نومبر کو احتجاج کی تاریخ پر بانی پی ٹی آئی سے آج مزید بحث ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی باس ہیں حکم دیتے ہیں، سفارش نہیں کرتے اور ہم عمل کرتے ہیں۔ ’احتجاج میں سب لوگ شریک ہوں گے، عمران خان کی کال ہے، پوری دنیا نظر آئے گی‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button