پاکستان
تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی
5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی' پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے' عدالت جلسے کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے: پی ٹی آئی

لاہور(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کو لاہور میں جلسے کی اجازت ملے گی یا نہیں؟ بڑی خبر آگئی ‘ تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائی کورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔ پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے۔ عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔