پاکستان
تحریک انصاف کےجلسہ لاہورکا وقت ختم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنا پہنچ سکے
علی امین گنڈاپور آج صبح سے ہی لاہور کےجلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے تھے ۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا
لاہور(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کےجلسہ لاہورکا وقت ختم ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نا پہنچ سکے،واضح ہو کہ علی امین گنڈاپور آج صبح سے ہی لاہور کےجلسہ میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے تھے ۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کو 3 بجے سے شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا لیکن وقت ختم ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختوخوا علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ تک پہنچنے میں کامیاب نا ہوسکے۔دوسری جانب آج ہی کے دن اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے منشیات اور اسلحہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے تھے۔