پاکستان

تحقیقاتی ادارے پیپلزپارٹی کےخلاف ایکشن میں میں کیوں آگئے؟

سٹاپ لسٹ میں زیادہ تر نام پیپلزپارٹی کے قریبی سمجھے جانے والے سرکاری افسران کے ہیں،  تمام نام رواں مہینے سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں

کراچی (کھوج نیوز)تحقیقاتی ادارے پیپلزپارٹی کےخلاف کونسےکیسزشروع کررہے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے پیپلزپارٹی کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی کے سابق وزیر سمیت 60 افراد کے نام سٹاپ لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔  رپورٹ کے مطابق سابق وزیر مکیش چاولہ کا نام بھی سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، ان کے خلاف نیب کراچی مختلف کیسز کی تحقیقات کر رہا ہے، مکیش چاولہ کا نام نیب کی سفارش پر سٹاپ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ، سٹاپ لسٹ میں زیادہ تر نام پیپلزپارٹی کے قریبی سمجھے جانے والے سرکاری افسران کے ہیں،  تمام نام رواں مہینے سٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افسران کے خلاف جلد بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغازکردیا جائے گا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button