پاکستان

تخت شہباز اور صوبائی حکومتیں ، اسٹیبلشمنٹ کنفوزیشن کا شکار، اعزاز سید نے نیا پٹارا کھول دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک اور موقع ملنا چاہیے ، حلقہ، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کرنا چاہیے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلہ میں آنے والے نتائج ، نو منتخب حکومتوں اور سانحہ 9 مئی کے متعلق اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں میں کیا چل رہا ہے؟ اعزاز سید نے بڑا انکشاف کر ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار اعزاز سید نے ”کھوج نیوز” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات کے آنے والے نتائج ‘ بننے والی نو منتخب حکومتوں اور 9مئی کے واقعات کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کے حلقوں میں ایک ہلچل پائی جاتی ہے کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کا ایک حلقے کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ایک اور موقع ملنا چاہیے جبکہ دوسرے حلقے کا سوچنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کے واقعات پر عمران خان کو سزا ملنی چاہیے کیونکہ آئندہ کوئی بھی فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کی سوچ بھی نہ سکے۔ ان کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ کے کچھ حلقے پر سکون نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ حلقے وفاق میں بننے والی حکومت کے خلاف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button