پاکستان

تخت لاہور اور ن لیگ سے کب جان چھوٹے گی؟ عبدالقادر گیلانی اور سردار ایاز صادق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

تمام تر ترقیاتی کام لاہور میں ہوئے ہیں، اورنج لائن ٹرین لاہورمیں چلتی ہے ، انڈر پاسز لاہور میں بنتے ہیں، پنجاب کے دوسرے شہر نظر انداز ہو رہے ہیں: عبدالقادر گیلانی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی عبد القادر گیلانی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تمام تر ترقیاتی کام لاہور میں ہوئے ہیں، اورنج لائن ٹرین لاہورمیں چلتی ہے ، انڈر پاسز لاہور میں بنتے ہیں، پنجاب کے دوسرے شہر نظر انداز ہو رہے ہیں۔ عبدالقادر گیلانی نے کہا ہے کہ تخت لاہور اور مسلم لیگ ن سے ہماری جان کب چھوٹے گی اس موقع پر عبدالقادر گیلانی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ اگر ہمیں اپنے حق کے لئے بولنے کا موقع نا دیا گیا تو ہم اجلاس کی کارروائی چلنے نہیں دیں گے جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے انہیں ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اجلاس کی کارروائی چلا کر دکھائوں گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button