پاکستان
تمام جماعتوں کے اندر اسٹیبلشمنٹ کیلئے بغض ہے، فیصل واوڈا نے بڑا بیان داغ دیا
حکو متی جماعتیں بھی اس خام خیالی میں چلے گئی ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں مگر پاکستان میں کوئی آپشن آخری آپشن نہیں ہوتا: فیصل واوڈا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کے اندر اسٹیبلشمنٹ کیلئے بغض ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب یہ کہہ کر کیا بتانا چاہتی ہیں کہ حکومت نے چیئرمین پی ٹی آئی کا نام لینے پر پابندی نہیں لگائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیا اشارہ دینا چاہتی ہے؟ کسے نشانہ بنانا چاہتی ہے؟ ان کا کہنا تھاکہ تمام جماعتوں کے اندر اسٹیبلشمنٹ کیلئے بغض ہے، حکومتی جماعتیں بھی اس خام خیالی میں چلے گئی ہیں کہ ان کے علاوہ کوئی آپشن نہیں مگر پاکستان میں کوئی آپشن آخری آپشن نہیں ہوتا۔ ون پیج کے سوال پر واوڈا نے کہا کہ صاف اور گندا پیج ایک نہیں ہوسکتا۔