پاکستان
تمام سیاسی اورحکومتی قیادت مل بیٹھ کرملک کو معاشی بحران سے نکالیں،نوازشریف کا بڑا سیاسی خطاب
میاں نوازشریف نےکہاکہ ملک کومعاشی بحران سےنکالنےاورعوام کو ریلیف دینے کےلئے تمام سیاسی اورحکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے
لاہور(کھوج نیوز)تمام سیاسی اورحکومتی قیادت مل بیٹھ کرملک کو معاشی بحران سے نکالیں،نوازشریف کا بڑا سیاسی خطاب۔رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کےصدراورسابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا بڑا سیاسی فیصلہ، عوام کو ریلیف دینے کےلئےملک کی تمام سیاسی جماعتوں ،حکومتوں اوراداروں کومل کرفیصلےکرنا ہوں گے ۔ میاں نواز شریف نےکہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے تمام سیاسی اور حکومتی قیادت اور اداروں کے مل بیٹھ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے، محمد نوازشریف کا جماعت کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خطاب مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنے اخراجات میں کٹوتی اور بچت سے عوام کے ریلیف کےلئے وسائل مہیا کریں۔