پاکستان
توشہ خانہ ریفرنس:بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش کےلیےنیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی
نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے
راولپنڈی(کھوج نیوز) توشہ خانہ کےنئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش کےلیےنیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔ توشہ خانہ کےنئےریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی سے تفتیش جاری ہے۔ نیب ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹرمستنصرامام شاہ کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے تفتیش کا ساتواں روز ہے۔ نیب ٹیم تفتیش سے متعلق پیشرفت رپورٹ کل عدالت میں پیش کرے گی۔ جیل ذرائع کے مطابق توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی 8 روز کے ریمانڈ پر ہیں۔