پاکستان

توشہ خانہ ٹوکیس،فردِ جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر،بانیٔ پی ٹی آئی نےشکوہ کردیا

بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی

راولپنڈی(کھوج نیوز) بانیٔ پی ٹی آئی نے عدالت میں وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہ دینے کا شکوہ کردیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کی، عدالت نے ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی 5 اکتوبر تک مؤخر کر دی ہے۔ بانیٔ پی ٹی آئی نے جج سے کہا کہ مجھے وکلاء سے مشاورت کی اجازت نہیں دی گئی، اپنے وکلاء سے مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button