پاکستان

توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو بڑا جھٹکا دیدیا

احتساب عدالت نے دوسرے توشہ خانہ کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت خارج کر دی

راولپنڈی (کھوج نیوز) توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے جس کے بعد کارکن سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے توشہ خانہ کے دوسرے کیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان نے سعوی حکومت سے وصول کیا گیا 7 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سیٹ توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا، ملزمان نیپرائیویٹ فرم سیبلغاری سیٹ کی قیمت صرف 58 لاکھ روپے لگوائی۔

ان کا کہنا تھا ایک توشہ خانہ کے 2 مقدمات کیسے بن سکتے ہیں، بشری بی بی 7 مہینے سے قید ہیں، سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی فیصلے کے بعد اس کیس کو ختم ہونا چاہیے۔ وکیل سلمان صفدر کا کہنا تھا نیب عدالت سے اسپیشل جج سینٹرل کو کیس منتقل ہوا لیکن بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کوضمانت نہیں ملی، عدالت سے درخواست کرتے ہیں ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ کے دوسرے کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سلمان صفدر کا کہنا تھا توشہ خانہ کیس 2 پہلے ریفرنس سے ملتا جلتا کیس ہے، پہلے اور اس ریفرنس میں ایک جیسے الزامات اور ایک جیسے وعدہ معاف گواہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button