پاکستان

توشہ خانہ کیس، قابل سماعت قرار دینے کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی سماعت ہوگی'اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 3 اگست کو سماعت کریں گے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، آن لائن)توشہ خانہ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے،کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔عدالت نے جج سے منسوب فیس بک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیج دیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو فیس بک پوسٹوں کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت سے قبل رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ تاحال ہائیکورٹ میں جمع نہیں کرائی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کو یکجا کر کے سماعت کیلئے مقرر کرے۔چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری 27 جولائی کی سماعت کے تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کے وکیل نے جج کو متعصب قرار دے کر کیس منتقل کرنے کی استدعا کی۔ٹرائل کورٹ کے جج سے منسوب فیس بْک پوسٹیں عدالت کو دکھائیں اور بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے فیس بْک پوسٹوں کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس فیس بْک پوسٹوں کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو بھیجے۔ایف آئی اے تحقیق کر کے آئندہ تاریخِ سماعت سے پہلے اپنی رپورٹ جمع کرائے، الیکشن کمیشن بھی اس معاملے پر آئندہ سماعت پر عدالتی معاونت کرے۔حکمنامے کے مطابق کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق یہ عدالتی کارروائی کا دوسرا راؤنڈ ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کیس قابلِ سماعت قرار دینے کے خلاف اپیل پہلے منظورکرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو دوبارہ درخواست پر فیصلے کا حکم دے چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button