پاکستان

توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کا توشہ خانہ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی توشہ خانہ کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی، اس کے علاوہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی نے ردعمل کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رف حسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج دلاور کے فیصلوں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، جج ہمایوں دلاور کے بارے میں تعصب کا شدید تاثر ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا جج ہمایوں دلاور صاحب کیس کا فیصلہ سنانے کیلئے ایک اور موقع کے مستحق ہیں؟ اس سے اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق بھی شکوک پیدا ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button