توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو رہائی کیوں نہیں ملی؟ نیا کٹا کھل گیا
توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی فیصلے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی، عدالت نے کل پیش کرنے کا حکم بھی دیدیا

اٹک(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو رہائی کیوں نہیں ملی؟ اس حوالے سے تفصیل سامنے آنے کے بعد نیا کٹا کھل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرلی تھی لیکن ان کی اٹک جیل سے رہائی ممکن نہیں ہوئی کیونکہ ان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیںجبکہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت سے کل جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا فیصلہ سپرنٹنڈٹ جیل کو ارسال کر دیا گیا۔ خیال رہے سائفر کنٹینٹ ،آڈیو لیک و گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے۔