پاکستان

توشہ خانہ کیس میں نیا موڑ ‘ جج ہمایوں دلاور نے حیران کن قدم اٹھا لیا

میں نے ایف آئی اے کو فیس بک پوسٹس سے متعلق لکھ دیا ہے، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا ہے کہ مجھے بھی انصاف چاہیے

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیا موڑ آگیا ، کیس کی سماعت کرنے والے جج ہمایوں دلاور نے حیران کن قدم اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس کی سماعت کرنے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی وکلا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا، انہوں نے خود سے منسوب فیس بک پوسٹس کمرہ عدالت میں دکھانے پر عدالت عالیہ سے انصاف طلب کیا ہے۔ آج توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران جج ہمایوں دلاور نے بتایا کہ میں نے ایف آئی اے کو فیس بک پوسٹس سے متعلق لکھ دیا ہے، میں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو لکھا ہے کہ مجھے بھی انصاف چاہیے، ایسے سب کے سامنے فیس بک پوسٹس کیکاغذات لہرائیگئے، کوئی کسی کے لیے جج نہیں بن سکتا، مجھے بھی انصاف چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button