پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس؛ عمران خان ،بشریٰ بی بی کی درخواست بریت مسترد

توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اوربشری بی بی کی درخواست بریت مسترد ہوگئی۔ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

راولپنڈی(کھوج نیوز) توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اوربشری بی بی کی درخواست بریت مسترد ہوگئی۔ اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔ ملزمان پر اج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت پیر 18 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ملزمان پرفرد جرم عائد کیےجانےکا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئےجبکہ بشری بی بی عدالت سے غیرحاضرتھیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر12 نومبرکو سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔ اسپیشل جج سینٹرل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرمحفوظ فیصلہ 12 نومبرکو سنانا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button