پاکستان

توشہ خانہ 2 کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی کےخلاف فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی ایک بارپھرموخر

اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی

 اسلام آباد(کھوج نیوز) توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کردی گئی۔ اسلام آباد کے اسپشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلکس اسلام آباد میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خا اور بشری بی بی پر آج فردجرم عائد ہونا تھی۔

اڈیالہ جیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات پر سماعتیں ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ اس سے قبل اسپشل جج سینٹرل نے 30 ستمبر کو توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے 2 اکتوبر کی سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button