تیرا یار میرا یار قیدی نمبر804′ شاہراہ دستور پر پی ٹی آئی ممبران اسمبلی اور وکلاء کے فلک شگاف نعرے
شرم کرو حیا کرو عمران خان کو رہا کرو، انصاف کو انصاف دو اور تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 وکلا کنونشن میں فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے: وکلاء و پارلیمنیٹرین ممبران کے نعرے
اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین اور انصاف وکلاء لائیرز فورم کا وکلاء کنونشن کے بعد شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے تیرا یار میرا یار قیدی نمبر804 کے نعرے بلند کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین اور انصاف وکلا لائرز ونگ شاہراہ دستور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا جس میں انصاف لائیرز فورم کے وکلاء عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کی رہائی ‘ آئین و قانون کی عملداری کے لیے لیجنڈ ہوٹل میں وکلاء کنونشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ کنونشن کے بعد لیجنڈ ہوٹل تا سپریم کورٹ ریلی نکالی گئی اور سپریم کورٹ کے سامنے شدید احتجاج کرتے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ،شرم کرو حیا کرو عمران خان کو رہا کرو، انصاف کو انصاف دو اور تیرا یار میرا یار قیدی نمبر 804 وکلا کنونشن میں فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے ۔