پاکستان
ثبوت مل گئے،پاکستان میں دہشتگردی،افغان باشندے بھی ملوث،وزیردفاع کا کا چونکا دینے والا دعویٰ سامنے آگیا
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کو پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں
اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کو پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاون ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کو مذاکرات میں دلچسپی نہیں ہے تو ہمیں بھی کوئی پریشانی نہیں۔واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں افغان باشندے بھی شامل تھے جس کے ثبوت بھی مل گئے ہیں۔