جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو نوازشریف کو لایا جاتا ہے: مریم نواز کا دعویٰ
نوازشریف کے دورمیں ایساوقت بھی آیابجلی بلوں پرلکھاتھابل ادانہ کریں، نوازشریف کے دورمیں ایساوقت کہ بل پچھلے ماہ میں ایڈجسٹ کردیے جاتے تھے

لاہور(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سب فیل ہو جاتے ہیں تو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیراعظم نوازشریف کو لایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نواز شریف واپس آرہا ہے، 7سال سے پاکستان میں اداسی چھائی ہوئی تھی جو امید میں بدل رہی ہے، نواز شریف نے عوام کی خاطر اقتدار کے دن کم اور مشکلات کے دن زیادہ دیکھے، 76 سالہ تاریخ میں نوازشریف کیعلاوہ کوئی ایسا وزیراعظم آیا جس نے قیمتیں نہ بڑھنے دی ہو؟ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی، نوازشریف کے4سالہ دورمیں چینی 50روپے کلوتھی، آٹا 35روپے،روٹی 5روپے ،ڈالر105روپے کا تھا۔ نواز شریف کے دور کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے4سالہ دور میں دھرنوں ،گالم گلوچ کے باوجودمہنگائی کم کی ، 14ہزارمیگاواٹ بجلی آئی،دہشت گردی بھی نوازشریف کے دورمیں ختم ہوئی، نوازشریف نے ملک بھرمیں سڑکوں کا جال بچھایا،میٹروبنائی، اپنے دورمیں کراچی کو گرین لائن سروس دی۔ ن لیگی رہنما نے کہا کہ اب ملک میں بجلی کیبل دیکھ کر لوگ پریشان ہوجاتے ہیں، نوازشریف کے دورمیں ایساوقت بھی آیابجلی بلوں پرلکھاتھابل ادانہ کریں، نوازشریف کے دورمیں ایساوقت کہ بل پچھلے ماہ میں ایڈجسٹ کردیے جاتے تھے۔