پاکستان

جب پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کےسامنےکھڑا کردیا جائےتب بھی ریاست؟صحافی حامد میر نےسوال اُٹھا دیا

ملک کے معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے کہا ہے کہ اس بات سےاختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی ریاست کی فوج کو کمزورکرنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)جب پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کےسامنےکھڑا کردیا جائےتب بھی ریاست؟صحافی حامد میر نےسوال اُٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق ملک کے معروف صحافی اور اینکر حامد میر نے کہا ہے کہ اس بات سےاختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ کسی بھی ریاست کی فوج کو کمزورکرنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے لیکن کیا ریاست صرف فوج کو کمزور کرنے سے متاثر ہوتی ہے؟حامد میر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے سامنے کھڑا کر دیا جائے تب بھی ریاست کے تمام ادارے اپنی اہمیت کھو دیتے ہیں اور بے وقعت ہو جاتے ہیں ۔

صحافی حامد میرکا کہنا تھا کہ جب حکومت اور پارلیمان کی رٹ ہی قائم نہیں رہے گی تو تو وہ عوام کو درپیش چیلنجز اور مسائل کو کیسے دور کرسکتی ہے ،انھوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی ذمہ دار ی حکومت پر عائد ہوتی ہے اگر کسی حکومت کی رٹ کی نہیں ہوگی تو وہ کس طرح درپیش عوامی مسائل کا مداوا کرسکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button