ججزتعیناتی سےمتعلق 19ویں ترمیم 18ویں ترمیم کےسرپر پستول رکھ کرمنظورکرائی گئی،بلاول بھٹو نےسچ سامنے رکھ دیا
پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ججزتعیناتی سے متعلق 19ویں ترمیم 18ویں ترمیم کےسرپر پستول رکھ کرمنظور کرائی گئی
اسلام آباد(کھوج نیوز)ججزتعیناتی سےمتعلق 19ویں ترمیم 18ویں ترمیم کےسرپر پستول رکھ کرمنظورکرائی گئی،بلاول بھٹو نےسچ سامنے رکھ دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےکہا ہےکہ ججزتعیناتی سے متعلق 19ویں ترمیم 18ویں ترمیم کےسرپر پستول رکھ کرمنظور کرائی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 18 وین ترمیم کو غیر موثر نہیں ہونے دیں گے ،انھوں نے کہا کہ اگر جمہوریت بچانی ہے تو پارلیمان کو ایسی آئینی ترامیم منظور کرنا ہوں گی جو عوام کے مفادات کے مطابق ہوں اور سیاسی جدوجہد کرنے اور جمہوریت کو مضبوط کے لئے ہوں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوری دور میں آمرانہ اقدامات ملک سیاسی اور معاشی استحکام نہیں لاسکتے اس لئے تمام تر فیصلے سوچ سمجھ کر اور مکمل شعوری ادراک کے ساتھ کرنا پڑین گے بصورت دیگر ملک کو نقصان پہنچنے کا خدشہ موجود رہے گا۔