پاکستان
ججزکوکنٹرول کرنےکی کوشش،مسلم لیگ (ن )کےسینیٹر عرفان صدیقی کا جنرل(ر) فیض حمید پرسنگین الزام
مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نےکہا ہےکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کےخلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونا فوج کا اندرونی انضباطی معاملہ ہے
اسلام آباد (کھوج نیوز)ججزکوکنٹرول کرنےکی کوشش،مسلم لیگ (ن )کےسینیٹر عرفان صدیقی کا جنرل(ر) فیض حمید پرسنگین الزام۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع ہونا فوج کا اندرونی انضباطی معاملہ ہے، میرا نہیں خیال کہ یہ حکومت کے علم میں تھا۔
ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فیض حمید اپنی ذات کے اندر ایک ادارہ بن چکے تھے، انہوں نے میڈیا کو کنٹرول کیا، ججز کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کے مطابق تحقیقات ہوں گی تو اس کے سیاسی معاملات پر اثرات ہوں گے۔