پاکستان

ججزکی مدتِ ملازمت یا تعداد بڑھانے پرساتھ نہیں دیں گے،مولانا فضل الرحمٰن کا وزیراعظم شہبازشریف کو صاف انکار

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینے کا کہا

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیرِاعظم شہبازشریف نےجمعیت علمائےاسلام (جےیو آئی) ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ رات گئے وزیرِ اعظم شہبازشریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہبازشریف نے اس موقع پر آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کو آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہمارے پاس آئینی مسودہ آجائےتو ہی سوچ بیچار کرسکتے ہیں، ججز کی مدتِ ملازمت یا تعداد بڑھانے پر ساتھ نہیں دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمٰن کو آئینی عدالتوں کے قیام اور ترامیم پر ساتھ دینے کا کہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button