پاکستان
ججز کمیٹی کا آج ہونیوالا اجلاس کیوں مؤخر ہوا؟ اہم خبر سامنے آگئی
ججزکمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں آڈیو لیک کیس سے متعلق درخواستیں بھی شامل تھیں'ججز کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) ججز کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس کیوں مؤخر کیا گیا؟ اس حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی، ججز کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں 63 اے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستیں شامل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ججز کمیٹی کے اجلاس کے ایجنڈے میں 63 اے سے متعلق فیصلے پر نظرثانی درخواستیں شامل تھیں۔ ججزکمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں آڈیو لیک کیس سے متعلق درخواستیں بھی شامل تھیں۔ خیال رہے کہ ججز کمیٹی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل ہے۔