پاکستان

ججمنٹ ایکٹ کالعدم, لندن سےسیاست کےمزے،کامران خان کا نوازشریف مشورہ

سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف کے لئے مشورہ یہی ہے کہ لندن سے پاکستان کی سیاست کے مزے لیتے رہیں

کراچی (کھوج نیوز) ججمنٹ ایکٹ کالعدم قرار دینے کے حوالے سے سینئر صحافی کامران خان نیتہلکہ خیز اشارہ دیا ہے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپریل 2018 میں جب سپریم کورٹ نے نواز شریف کو سیاست سے تا حیات نا اہل قرار دیا تو یہ فیصلہ محض سپریم کورٹ کا نہیں ریاست پاکستان کا تھا۔اس فیصلے میں کوئی رد بدل نہیں ہوا یہی یاد دہانی آج سپریم کورٹ نے کروائی ہے ۔اسی لئے نواز شریف کی تاحیات نا اہلی کے فیصلے کی نظرثانی کا قانون جو پی ڈی ایم نے پارلیمنٹ سے بنوایا تھا آج کالعدم قرار دیا گیا یہی وہ خدشہ تھا جس کے تحت شہباز شریف کے 16 ماہ وزیر اعظم رہنے کے باوجود نواز شریف دبئی تک تو پہنچے مگر لاہور نہیں آئے ۔

کامران خان نے مزید کہا کہ ان 16 ماہ میں ن لیگ سیاست کی کایہ پلٹ چکی ہے۔ شہباز شریف جن کی سیاسی زندگی میں نواز شریف کے چھ چیفس آف آرمی اسٹاف سے تصادم کے برعکس سٹیبلشمنٹ سے ٹکرا کی ایک بھی مثال نہیں ہے، آج اسٹیبلیشمنٹ کی آنکھ کا تارا بن چکے ہیں ۔سینئر صحافی نے کہا کہ نواز شریف کے لئے مشورہ یہی ہے کہ لندن سے پاکستان کی سیاست کے مزے لیتے رہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button