پاکستان
جج کا چوہدری پرویز الٰہی کا کیس سننے سے انکار
۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نےکہا کہ پرویز الہٰی کا وکیل رہ چکا ہوں، ان کے کیسزمیرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نظربندی کےخلاف درخواست پرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نےسماعت سےمعذرت کرلی۔ عدالت نے درخواست ہائی کورٹ آفس برانچ کوواپس بھیجوا دی۔ دورانِ سماعت جسٹس فاروق حیدر نےکہا کہ پرویز الہٰی کا وکیل رہ چکا ہوں، ان کے کیسزمیرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پرویز الہٰی کی نظر بندی کو ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو تھری ایم پی او کے تحت ڈپٹی کمشنر لاہور کے حکم پر 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا ہے۔