پاکستان

جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کیساتھ ”سینک” پھنسا لیے

جسٹس منصور علی شاہ نے پروسیجر ایکٹ بلز پر اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے اعتراض اٹھایا کہ اس ایکٹ پر جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے

لاہور(کھوج نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج منصور علی شاہ کے بعد جسٹس اعجاز الاحسن نے بھی چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ”سینگ پھنسا” لیے ۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے پروسیجر ایکٹ بلز پر اختلافی نوٹ لکھتے ہوئے اعتراض اٹھایا کہ اس ایکٹ پر جلد از جلد فیصلہ ہونا چاہیے ۔ دوسری جانب جسٹس اعجاز الاحسن نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے بعض کیسز کو التواء میں رکھنے پر کھل کر اعتراف کر دیا ہے جن میں نیب ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ سپریم کورٹ میں 56 ہزار سے زائد زیر سماعت کیسز پر تحفظات رکھتے ہیں۔ اعجاز الاحسن کو ایک اعتراض یہ بھی ہے کہ ماتحت عدلیہ کی نگرانی کے لئے انہیں سبکدوش کر کے اب چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے نگرانی کے فرائض خود سنبھال لیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button