پاکستان

جسٹس عالیہ نیلم نے پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیااور لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی

لاہور(کھوج نیوز) جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا’ حلف برادری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہائوس میں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیااور لاہور ہائی کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے جسٹس عالیہ نیلم کو سلامی پیش کی۔واضح رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ جسٹس عالیہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون ایڈمینسٹریٹو جج بھی رہ چکی ہیں۔ جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔ جسٹس مس عالیہ نیلم نے صوبہ پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈنگ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔جسٹس عالیہ نیلم ایک ممتاز قانون دان ہیں اوران کا کیرئیر 2 دہائیوں سے زائد پر مشتمل ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم نے 1996 میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا۔ جسٹس عالیہ نیلم کو آئین، قانون، وائٹ کالر کرائم، دیوانی، فوجداری، انسداد دہشت گردی کے قوانین، نیب، بینکنگ جرائم پر خصوصی مہارت حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button