پاکستان

جسٹس فائزعیسیٰ قاضی کےعہدہ سنبھالنے کےبعد کتنے عمرانڈوججزفارغ؟

عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور جسٹس فائز عیسیٰ قاضی 17 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کتنے عمرانڈو ججز فارغ ہوں گے ؟وفاقی دارالحکومت میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی،ذرائع کے مطابق نامزد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کے عہدہ سنبھالتے ہی عمرانڈو ججوں کو فارغ کئے جانے کے سلسلے کا آغاز ہو جائے گا۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سب سے پہلے کاروائی شروع کی جائے گی ،واضح ہوکہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف ریفرنس موجود ہے جس پر کاروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر کو بھی قانونی اور آئینی بے ضابطگیوں پر کاروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بار ہا مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کا مذید کہنا ہے کہ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عائشہ ملک کے متعلق بھی بہت سے فیصلے متوقع ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے اور جسٹس فائز عیسیٰ قاضی 17 ستمبر کو چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button